سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات میں ایوب پل کے مقام پر پچاس سالہ ذہنی مریض دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دریا ئے سوات سے عبدالراج سکنہ خونان بابا الپورئی حال مینگورہ کی لاش ملی تھی ۔ بعد میں شناخت کے بعد متوفی کے بیٹے شعیب نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والد ذہنی مریض تھے اور دو روز قبل گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگئے تھے ۔ پولیس نے بعد میں لاش بیٹے کے حوالے کردی ۔
Swat
