Swat

ایک اور شخص دریا کی موجوں کی نذر

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں فضاگٹ کے مقام پر نہاتے ہوئے ایک شخص دریائے سوات میں ڈوب گیا۔ لاش بریکوٹ کے مقام سے برآمد کرلی گئی ۔ریسکیو 1122کے ترجمان کے مطابق گذشتہ شام دریائے سوات میں نہاتے ہوئے سینتالیس سالہ امان اللہ ولد ولی محمد خٹک سکنہ لنڈیکس دریائے سوات میں ڈوب گیا جس کی لاش دوسرے روز بریکوٹ کے مقام پر پر دریا سے برآمد ہوئی جسے بعدازاں لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ دوسری جانب کبل پولیس کے مطابق گل جبہ کے مقام پر بھی دریائے سوات سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہ ہونے پر امانتاً سپردخاک کردیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔