Swat

ایم ایم اے،نظریاتی کارکنوں کونظر انداز کرنا قبول نہیں، مولانا حفیظ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  جے یو آئی سوات کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی مولانا حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کے اہم اجلاسوں سے نظریاتی کارکنوں کونظر انداز کرنا کسی صورت قبول نہیں۔ متحدہ مجلس عمل قائدین کی کاؤشوں سے بحال ہوئی، لیکن سوات میں اوپر سے فیصلے مسلط کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل مٹہ اور دیگر تحصیلوں میں ایم ایم اے تنظیمیں بن رہی ہیں، لیکن دستوری طور پر تحصیل مٹہ میں ضلعی امیرنے تحصیل امیر کو امارت سے ہٹادیا ہے۔ ان کے متبادل قائم مقام امیر کے چھ ماہ گزرگئے ہیں۔ تاحال مٹہ میں امیرموجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع سوات کے امیراور جنرل سیکرٹری بغیر ووٹ کے عہدوں پربراجمان ہیں۔ ہم پارٹی قائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ ان دونوں کی ہٹ دھرمی سے کارکن تشویش میں ہیں اس کا نوٹس لیا جائے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔