سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک آج اتوار کو آبائی علاقہ سوات آئیں گے۔ اپنے آبائی گھر میں لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وہ گل کدہ سیدوشریف میں واقع اپنی رہائش گاہ کامران خان کور پر موجود ہوں گے۔ صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک عام لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ جسٹس (ر) ناصر الملک کا حلف اٹھانے کے بعد یہ اپنے آبائی علاقے کا پہلا دورہ ہوگا۔اس دوران وہ اپنے والدین کی قبروں پر بھی جائیں گے اور ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کریں گے
Swat
