سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چور سرگرم ہوگئے۔ چند دن میں درجنوں افراد کو چوروں نے موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا۔علاقہ گاڑی، شریف آباد، جاونڈ اور دیگر علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ ان کے علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پولیس کو چاہیے کہ وہ ان چوروں کو گرفتار کریں اور موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے قدامات کریں
Swat
