سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) نگران وزیر اعظم ناصر الملک کی ہدایت پر ان کو وزیر اعظم کا غیر معمولی سیکورٹی پروٹوکول نہیں دیا گیا۔ وزیر اعظم کے سوات پہنچنے کے بعد وہ ایک معمولی قافلہ میں آبائی قبرستان گئے جہاں سے واپسی پر وہ اپنی رہائش گاہ گل کدہ سیدو شریف گئے، جہاں اپنے حجرہ میں انہوں نے علاقہ کے لوگوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پران کے حجرہ میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات نہیں کئے گئے تھے اور پولیس کے چند اہلکاروں کو ان کے حجرہ میں تعینات کیا گیا تھا۔ عام لوگوں سے ملاقات کے بعد سہ پہر کو وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے
Swat
