Swat

واسا سوات کے ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ شہر میں’’واسا ‘‘سوات کے سیکڑوں ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کر دی۔ ہڑتا ل کی وجہ سے مینگورہ شہر کو پانی کی سپلائی معطل اور شہرمیں صفائی کا کام بھی نہ ہوسکا۔ واٹرسپلائی اینڈ سنیٹیشن کمپنی واسا کے ساتھ کام کرنے والے ٹیوب ویل آپریٹر ز،انسپکٹر ز اور خاکروبوں سمیت دیگرسیکڑوں ملازمین تنخوا ہوں سے محروم ہیں جس کے خلاف ملازمین نے کام چھوڑ کر واسا کے دفتر کے سامنے دھرنادیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ملازمین کا مؤقف تھا کہ کام وہ واسا کے ساتھ کررہے ہیں اور آج انہیں کہا جارہا ہے کہ تنخواہیں ٹی ایم اے دے گی۔ واسا کے آپریشن منیجر انجینئر میاں شاہد علی نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے اور کہا کہ ان کی تنخواہیں دینے کے لئے ٹی ایم اے اورضلع کونسل ذمے دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر سال ٹی ایم اے سالانہ بجٹ کا تیس فیصد اور ضلع کونسل بیس فیصد دینے کی پابند ہے، لیکن تاحال واسا کو رقم کی فراہمی نہیں کی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔