Swat

جنگل سے نوجوان کی لاش بر آمد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ فاضل بانڈہ میں نوجوان کی لاش جنگل سے ملی ،نوجوان ذہنی مریض بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق بائیس سالہ محمد سلیم ولد محمد گل سکنہ چڑئی فاضل بانڈہ کی لاش قریبی جنگل سے ملی ہے جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم نوجوان کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کا نشان نہیں اہل خانہ کے مطابق وہ ذہنی مریض تھا اور طبعی موت وفات پاگیا ہے۔ گذشتہ روز سے گھر سے لاپتا تھا۔

تبصرہ کریں