Swat

چاند را ت پر ہوائی فائرنگ،سوات پولیس نے حکمت عملی ترتیب دے دی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے چاند را ت پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی۔اس کی روشنی میں بعض ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود کی سربراہی میں ہوئی فائرنگ کی روک تھام اور حکمت عملی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں ڈی پی او نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے ہوائی فائرنگ کے خلاف آگاہی مہم شروع کرنے اور اس ضمن میں پولیس کی طرف سے آگاہی واک سمیت احتیاطی و اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیاکہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ اور معصوم شہریوں کی جان چلی جاتی ہے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔