سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) وادئی کالام کے علاقہ مٹلتان میں سابق صوبائی حکومت کی جانب سے غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے شروع کیا گیا پن بجلی گھر کا منصوبہ نو ماہ کی تعمیراتی عرصہ کی جگہ چار سال میں بھی تعمیر نہ ہوسکا۔ پن بجلی گھر کے لئے لائی گئی قیمتی مشینری زنگ آلود ہوکر ناکارہ ہوگئی۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے مٹلتان کے عوام کے لئے پن بجلی گھر بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اس منصوبے کو نو ماہ میں مکمل ہونا تھا۔ اہل علاقہ کے مطابق ٹھیکیدار کام چھوڑ کر چلا گیا ہے جس کی وجہ سے پن بجلی گھر میں موجود مشینری زنگ آلود ہوکر ناکارہ ہوگئی ہے۔ پن بجلی گھر کے لئے لایا گیا ٹرانسفارمر بھی استعمال نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگ بجلی کی سہولت سے محروم ہے۔ حکومتی خزانے کا بھاری نقصان ہوا ہے ۔ اہل علاقہ نے ’’نیب ‘‘ سے اس بارے تحقیقات کرنے اور غفلت برتنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
Swat
