Swat

پی کے 7، ٹکٹ کے غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے حلقہ پی کے 7میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ٹکٹ کے غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔پارٹی کارکنوں نے سابق ایم این اے مرادسعید کے آبائی علاقے کبل میں سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیاپی ٹی آئی کارکنوں نے کتبے اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر شرم کرو حیاکرو ،ورکرز کو رضا کرو کے نعرے درج تھے مظاہرین نے حلقہ پی کے 7کا ٹکٹ سابق ایم پی اے ڈاکٹر امجد کو دینے کی بھی شدید مخالفت کی اور انہیں دو حلقوں سے ٹکٹ جاری کرنے پر بھی شدیدردعمل کا اظہار کیا ،کارکنوں نے پارٹی کے سینئر نائب صدر سعید خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔