Swat

تحریک انصاف ، ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحریک انصاف کی جانب سے سوات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان ہوتے ہی پارٹی میں بغاوت پھوٹ پڑی ہے اور پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں نے ٹکٹوں کی تقسیم کو غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے انصاف ورکرز فورم کے قیام کا اعلان کردیا ہے ،پارٹی رہنماؤں سہیل سلطان ایڈوکیٹ ،تحصیل کونسلر باز خان ،ضلعی کونسلر محمد زیب خان ،اقبال محمود ،سردارعالم خان،انجینئر شوکت حیات اورارشدخان نے پارٹی ٹکٹ ہولڈر سابق ایم این اے سلیم الرحمن کے خلاف کا غذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں ،اسی طرح سابق ایم پی اے فضل حکیم کو دوبارہ ٹکٹ ملنے کے خلاف تحصیل کونسلر باز خان ،ضلعی کونسلر ضیاء اللہ عرف جانا،وسیم اکرم ،نعمان اورفضل الرحمن نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں ،حلقہ پی کے 4سے سابق ایم پی اے عزیز اللہ گران کو ٹکٹ ملنے کے خلاف فضل اکبر بابا ،طاہر خان اوربخت عمر ،سابق ایم پی اے ڈاکٹر امجدعلی کے خلاف حسین احمد ،ڈاکٹر ضیاء اللہ اورانجینئر شرافت علی میدان میں آگئے ہیں ،مرادسعید کے خلاف سعید خان ڈھیرئی نے این اے 4اور ڈاکٹر امجدعلی کے خلاف پی کے 7سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ،ان پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ ہمیں کسی صورت ان ٹکٹوں کی تقسیم قابل قبول نہیں اور بہت جلد ہم پورے ضلع میں انصاف ورکرز فورم کا اجلاس طلب کرکے ہر حلقے سے ایک ایک امیدوار سامنے لائیں گے انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ پرویز خٹک اور ان کے چہیتیوں کے غیر منصفانہ فیصلوں کے خلاف ایکشن لیں اور پارٹی کو تباہی سے بچالیں

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔