سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہ صحت سوات کے ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام سبحانی نے کہا ہے کہ گرمیوں کی شدت میں اضافے کے بعد سوات میں محکمہ صحت کے’’ ڈینگی سیل‘‘ کو مزید متحرک کردیا گیا ہے۔ ضلع بھرکی تحصیلوں سمیت بارہ یونین کونسل انتہائی حساس اور گیارہ کوحساس قراردیا گیا ہے، جہاں پراب تک122مقامات پر ڈینگی کی افزائش نسل والی جگہوں پر 1012678 ڈینگی لاروے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ کیمیکل ضائع کردیا گیا ۔ مینگورہ، اوڈیگرام، گوگدرہ اور گرد و نواح میں بھی ڈینگی لاروے کے خاتمے کے لئے خصوصی آپریشن جاری ہے ۔
Swat
