Swat

اے اے سی کے سبزی، فروٹ منڈیوں اور بازاروں میں چھاپے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ نے مینگورہ کی مقامی سبزی، فروٹ منڈیوں اور بازاروں میں چھاپوں کے دوران متعدد تاجروں اور دکانداروں کو مقررہ نرخوں سے زیادہ مہنگی اور ناقص اشیا بیچنے پرڈیرہ اسماعیل خان اور ہری پور کی جیلوں میں بھیج دیا اور درجنوں دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کر دئے ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر واضح کیا کہ شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی اور تاجروں کی آڑ میں ایسے کسی بھی مافیا کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے گی ۔چھاپوں کے دوران انہوں نے متعدد ملاوٹی اور گرانفروشوں کو حوالہ پولیس کرکے حوالات میں بند کیا۔ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرادئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔