Swat

سوات، تنخواہیں نہ ملنے پر واسا، ٹی ایم اے افسران کے خلاف مقدمہ درج

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ’’واساسوات‘‘ کے ملازمین کے یونین نے واسا کے چیف ایگزیکٹیو اور ٹی ایم اے مینگورہ کے افسران کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔متحدہ مزدور یونین سی بی اے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن بابوزئی مینگورہ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر ، صدر بخت کرم ، نائب صدر محمد رازق ، جنرل سیکرٹری قاری جمیل احمد اور فنانس سیکرٹری رسول خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / پریزائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ملاکنڈ ڈویژن کی عدالت میں ٹی ایم او تحصیل بابوزئی مینگورہ اور واسا کمپنی مینگورکے چیف ایگزیکٹیو کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ٹی ایم اے مینگورہ اور واسا کمپنی مینگورہ سرکاری ملازمین کو سات ما ہ سے تنخواہ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیوب ویل آپریٹروں، وال مینوں، سنیٹری ورکران اور دیگر دفتری سٹاف ہر یکم تاریخ پر تنخواہوں کے حصول کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ رمضان المبارک میں بھی غریب ملازمین کو تنخواہ نہیں دی گئیں اور اب عید میں بھی وہ تنخواہوں سے محروم ہیں۔ اس سلسلے میں عدالت کے جج نے واسا کمپنی مینگورہ اور ٹی ایم اے کے افسران کو اگلی پیشی پر عدالت میں طلب کرلیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔