سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سوات کے حلقہ این اے 3 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے۔ صوبائی صدر انجینئر امیرمقام بڑے جلوس کی شکل میں ضلعی کچہری میں قائم ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔ اس موقع پر شہباز شریف کے لیگل ایڈوائزر اسد رانا نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے۔ صوبائی صدر امیر مقام نے سوات کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی کے 2 اور پی کے 4 سے اپنے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سوات کی قومی اسمبلی کے حلقے سے الیکشن لڑکر وزیر اعظم منتخب ہوں گے جو سوات کے لئے اور خیبر پختونخوا کے لئے ایک اعزاز ہوگا۔ شہباز شریف خود انتخابی مہم چلانے کے لئے سوات آئیں گے۔ عمران خان کے ٹکٹوں کی تقسیم میں نظریاتی لوگوں کو نکال باہر کرکے انتخابات سے پہلے ہی انہیں دھچکا لگا ہے۔
Swat
