سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق خاتون ایم پی اے نور سحر کو پارٹی نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی لسٹ میں شامل کردیا۔ نور سحر نے پارٹی کو این اے 2 اور پی کے 3 کی جنرل نشستوں پر ٹکٹ کے لئے درخواست دی تھی لیکن پارٹی نے ان نشستوں کے لئے ٹکٹ جاری نہیں کئے جس کے بعد ان کو قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹ میں شامل کردیا گیا۔ نور سحر 2008ء سے2013ء تک ایم پی اے رہی ۔
Swat
