Swat

سوات، پُراسرار دھماکے کی شدید آواز، عوام خوف و ہراس میں مبتلا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر اور سوات کے بیشتر علاقوں میں پر اسرار دھماکے کی شدید آواز نے لوگوں کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا۔ جمعرات کی صبح سات بجے کے قریب زور دار دھماکے کی آواز کے ساتھ زمین لرز گئی۔ لوگ زلزلہ سمجھ کر عمارتوں سے باہر نکل آئے اور بعد میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنے لگے۔ بعد میں زلزلہ پیما مرکز سے معلوم ہوا کہ سوات سمیت پورے ملک میں کوئی زلزلہ نہیں ہوا ۔ زمین لرزنے اور دھماکے جیسی آواز کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ آخری وقت تک انتظامیہ پولیس سمیت کسی کو علم نہ ہو سکا کہ زور دار آواز جس نے زمین کو لرزا دیا، کس چیز کی تھی۔ سوات میں اس سے پہلے بھی اس طرح کی شدید آواز سنی گئی جس کو بعد میں انتظامیہ نے جنگی جہاز کا ساؤنڈ بیریر قرار دیا تھا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔