Swat

سوات، عید کے پہلے دن سیاحوں کا سیلاب اُمڈ آیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) عید کے پہلے دن سے سوات میں سیاحوں کا سیلاب اُمڈ آیا جس کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر شدید رش کی وجہ سے دن بھر ٹریفک جام رہی۔ عید کے پہلے روز پشاور، مردان اور عید کے دوسرے اور تیسرے روز ملک کے بیشتر حصوں سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہوا۔ انتظامیہ کے اندازے کے مطابق تین دنوں میں چار لاکھ سے زائد سیاح سوات آئے۔ مرغزار، ملم جبہ، میاندم، مدین، بحرین، کالام، مٹلتان، مہو ڈنڈ اور اوشو میں لوگوں کا جم غفیر نظر آیا۔ سوات پولیس نے مدین، بحرین اور کالام جانے والے ٹریفک کو شموزئی سے کبل اور مٹہ کی جانب موڑ دیا تھا جس کی وجہ سے اس روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آئیں۔ مینگورہ شہر میں دریائے سوات کے کنارے فضاگٹ پارک اور بائی پاس پر بھی شدید رش دیکھنے میں آیا۔ سوات آنے والے سیاحوں کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں شدید گرمی ہے اور سوات آکر انہوں نے گرم کپڑوں کا استعمال کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔