سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام سے واپسی پر مہمانوں کی گاڑی دریائے سوات میں جاگری۔ دو افراد کی لاشیں برآمد، 6 لاپتہ اور دو کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ ضلع بونیر کے علاقہ لیلگانئی سے دس افراد ایک پک اَپ میں سیر و سیاحت کے لئے کالام گئے تھے۔ واپسی پر پک اَپ سڑک کی انتہائی خراب حالت کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے سوات میں جاگری۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دو افراد فضل الرحمان اور شیر خان کی لاشیں دریا سے نکال دی گئیں۔ دو افراد اقبال حسین اور امیر نواب کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ چھے افراد محمد علی، زر تاج، خان محمد، سید نواب، دواخان اور بخت روان تاحال دریا میں لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے
Swat
