سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر اور سابق صوبائی وزیر محمود خان نے حلقہ این اے 2سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد یہ ٹکٹ بھی نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرکے علاقے سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر حیدرعلی کو دینے کا امکان ہے ۔پی ٹی آئی کے بانی رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ اگر یہ ٹکٹ بھی نظریاتی کارکن کو نہ ملا تو یہ ناانصافی کی انتہا ہوگی جس کے بعد پارٹی کے نظریاتی کارکن اپنا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے
