سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے بحرین میں دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے بونیر کے دوسیاحوں کے لئے ریسکیو 1122اور پولیس کی جانب سے ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا ۔مدین کے مقام پر ایک لاش ظاہر ہونے کے بعد دوبارہ ڈوب گئی ۔سوات کے علاقے بحرین میں تین روز قبل بونیر کے سیاحوں کی پک اپ گاڑی دریائے سوات میں گر نے سے 7افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ جن میں سے پانچ کی لاشیں نکال لی گئی تھیں، دو افراد دواخان اور سید نواب کی لاشیں تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو اور پولیس کی جانب سے آپریشن جاری ہے ۔مدین کے مقام پر دریائے سوات میں ایک لاش ظاہر ہوئی تاہم جلد ہی دوبارہ غائب ہوگئی ۔لاپتہ افراد کے لواحقین بھی دریائے سوات میں اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں
Swat