(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایم ایم اے سوات نے باقاعدہ اپنے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ لنڈیکس مینگورہ میں پہلے جلسہ سے اپنے خطاب میں متحدہ مجلس عمل این اے 3کے امیدوار مولانا حجت اللہ اور پی کے 5 کے امیدوار محمد امین نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو سوات میں انصافیوں کی بے انصافیوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا اور ایم ایم اے کے امیدوار تاریخی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ایم ایم اے کی سابق حکومت کی طرح حاکم نہیں بلکہ خادم بن کر عوام کی خدمت ان کی دہلیز پر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام اسلام پسند ہیں اور وہ اچھے اور برے کی تمیز کرنا خوب جانتے ہیں۔ پچھلی حکومت میں عوام کے منتخب نمائندے اب کروڑوں روپے کی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں۔ اب بھی سرکاری ملازمین ان کے ساتھ ہیں اور حکومت ختم ہونے کے بعد بھی سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم کے دور میں ان کے سوات کے اراکین اسمبلی نے سرکاری گاڑی تک استعمال نہیں کی اور نہ ہی پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ رکھا لیکن انصافیوں نے خود کئی سرکاری گاڑیاں تو استعمال کی ہی تھیں بلکہ ان کے بھائی اور رشتہ دار بھی سرکاری گاڑیوں کا پانچ سال تک بے دریغ استعمال کرتے رہے۔ اب مینگورہ شہر کے عوام سرکاری وسائل کے بے دریغ اور بے جا استعمال کرنے والوں کا 25جولائی کو ووٹ کے ذریعے احتساب کریں گے ۔
Swat
