Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ، دو امیدواروں کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس غنضفر علی خان نے دو امیدواروں کی اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف اپیل پر فیصلہ آج بدھ کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے پی کے 19 ملاکنڈ سے تحریک انصاف کے امیدوار پیر مصور خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلہ کو بحال رکھ کر مخالف فضل محمد کی اپیل خارج کردی۔ ایک اور اپیل میں این اے 3 سوات سے انجینئر عمر فاروق کے کاغذاتِ نامزدگی کو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کیا تھا جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل کی تھی جس پر دلائل سننے کے بعد عدالت نے انجینئر عمر فاروق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم پی اے شوکت یوسفزئی کی اپیل پر مقدمہ کے دوران کاغذات کی کمی کی وجہ سے اپیل آج بدھ تک کے لئے ملتوی کردی اور آج دلائل سننے کے بعد شوکت یوسفزئی کی اپیل پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔