Swat

ٹیکسوں کے نفاذ کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا، تو مزاحمت کریں گے، عبدالرحیم

(باخبرسوات ڈاٹ کام ) سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت(پاٹا) کو ختم کرنے کے فیصلے اور ٹیکسوں کے نفاذ کی شدید مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا، تو ملاکنڈ ڈویژن کی تاجربرداری اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مزاحمت کریں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحیم نے کہاکہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد حکومت کی جانب ترقی کے عمل کے برعکس ٹیکس کے نفاذ کا اقدام سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔