Swat

سیدو شریف اسپتال میں بھرتیوں کا عمل پری پول دھاندلی ہے، خصوصی رپورٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں انتخابات کے دوران چار سال سے خالی ایک سو سے زائد اسامیوں پرسابق اراکین اسمبلی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کو مخالف امیدوار پری پول دھاندلی قرار دے رہے ہیں۔ سیدو شریف ہسپتال کی دو دیواروں پر A4 سائز فوٹوسٹیٹ کے کاغذ پر نوٹس اویزاں کئے گئے ہیں جن میں لکھا ہے کہ ہسپتال میں درجۂ چہارم ملازمین ، آیا اور دائی کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ 40 سال سے کم امیدوار آج 27 جون کو درخواستیں جمع کرادیں۔ کل 29 جون کو ان اسامیوں پر انٹرویو کیے جائیں گے۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ پہلے سے جمع شدہ درخواستیں قابل قبول نہیں ہوں گی۔ مینگورہ شہر سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ یہ پری پول دھاندلی ہے۔ تمام بھرتیاں تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی کے لیے کی جا رہی ہیں۔ موجودہ ایم ایس جو چار سال میں یہ بھرتیاں نہ کرسکے، ان کی ریٹائرمنٹ میں اب ایک ماہ رہ گیا ہے۔ وہ دو دون میں بھرتیاں کرکے انتخابات پر نظر انداز ہورہے ہیں۔ اس سلسلے میں سیدو تدریسی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر خان سے ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ایک ماہ بعد ریٹائر ہورہے ہیں۔ ٹھیکیدار ہسپتال کی نئی عمارت ان کے حوالے کر رہے ہیں جس کے لئے بھرتیاں انتہائی ضروری ہیں۔اخباری اشتہار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان اسامیوں کی تشہیر کے لئے اخباری اشتہار کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ڈی جی محکمۂ صحت سے خصوصی اجازت لی ہے اور یہ بھرتیاں شارٹ ٹرم کے لئے ہیں۔ ایم ایس نے تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی کے لئے بھرتیاں کرنے کے الزام کو مسترد کردیااور کہا کہ یہ اسامیاں ایک سو دس نہیں بلکہ چالیس ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔