(باخبر سوات ڈاٹ کام ) ضلع سوات میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے سیدوشریف میں ڈپٹی کمشنر سوات اورڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریجنل الیکشن کمشنر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، مانیٹرنگ آفیسرز اور تمام متعلقہ محکموں کے آفیسرزنے شرکت کی۔ اجلاس میں پولنگ سٹیشنوں میں سیکورٹی اور آبنوشی سہولیات سمیت تمام تر انتظامات کا جائزہ لیاگیا، اس موقع پر الیکشن کے حوالے سے تمام امور زیر غور لائے گئے۔ ضروری فیصلے کیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ انتخابی عمل کی مؤثرنگرانی اوردرپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اُن کے دفتر میں الیکشن کمپلینٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ٹیمیں اپنی رپورٹ بھی پیش کریں گی، جن کی روشنی میں موقع پر کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سیکشن 234(3) کے تحت بھاری جرمانہ کے علاوہ مزید قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے پولنگ سٹیشنوں میں پانی اور بجلی کی ترسیل، کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب اور ریکارڈنگ کے بارے میں بھی ضروری احکامات جاری کئے۔
Swat
