(باخبر سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے محلہ شاہدرہ میں زمین کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نور رحیم نے زمین کے تنازعہ پر اپنے بھائی ڈاکٹر عزیز الرحمان پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ ان کو طبی امداد کے لئے سیدو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
