(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج میں طالبات بازی لے گئیں۔ اقرا اکیڈمی کی حور جہان اور سوات پبلک سکول کے ایمان خان نے1036 نمبر لے کر پہلی، سوات چلڈرن اکیڈمی کی ماہ نور فہیم نے 1034نمبر لے کر دوسری، المدینہ سکول کی ثنا فیصل اور ٹیپو ماڈل سکول کی سنبل سردار نے 1032 نمبر لے کر تیسری، الاظہر سکول کی اقصیٰ خان نے 1031 نمبر لے کر چوتھی اور سوات پبلک سکول کی ساکشی کمار نے 1030نمبر لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ جماعت نہم سائنس گروپ میں 30871امیدواروں میں سے 22622نے کامیابی حاصل کی اور نتیجہ 73.28فیصد رہا۔ جماعت نہم کے جنرل گروپ میں 6377 امیدواروں میں 3275 امیدوار کامیاب ہوئے اور نتیجہ 51.36 فیصد رہا۔ جماعت دہم سائنس گروپ میں 29072 امیدواروں میں سے 26587 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 91.45 فیصد رہا۔ جنرل گروپ میں 6527 امیدواروں میں سے 4359کامیاب ہوئے اور نتیجہ 66.78 فیصد رہا۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ تعلیم ارشد خان نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
Swat
