(باخبر سوات ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ نے پی کے5 میں ایم ایم اے کے امیدوار محمد امین کی حمایت کا اعلان کردیا۔ نظریاتی گروپ کے نامزد امیدوار انجینئر احسان اللہ نے اپنے کاغذات محمد امین کے حق میں واپس لے کر دستبردار ہوگئے۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی ضلع سوات نظریاتی گروپ کے سربراہ علی خان کی قیادت میں وفداور امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے و نامزد امیدوار ایم ایم اے پی کے 5 محمدامین کے درمیان ملاقات ہوئی۔ نظریاتی گروپ نے محمد امین کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔ محمد امین نے تحریک انصاف نظریاتی گروپ کا شکریہ ادا کیا ۔
Swat
