(باخبر سوات ڈاٹ کام )کراچی سے آنے والا 19 سالہ مہمان دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ شہزاد ولد گلاب سید سکنہ کورنگی کراچی رشتہ داروں کے ہاں آیا تھا۔ دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122کے 6 غوطہ خوروں نے چھے گھنٹے آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش شیر پلم کے مقام پر دریا ئے سوات سے برآمد کرکے ورثا کے حوالے کردی ۔
Swat
