Swat

پاٹا کی حیثیت کا خاتمہ، سوات کے وفد کی اعلیٰ سطحی ملاقات

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے فاٹا چیمبر کے رہنماؤں کی وزیر قانون اور ایف بی آر حکام سے ملاقات، ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے خصوصی آرڈی نینس لانے کا فیصلہ، ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی۔ گذشتہ روز پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں فاٹا چیمبر آف کامرس اور ملاکنڈ ڈویژن کے عمائدین جس کی قیادت فاٹا چیمبر کے صدر قیصر خان اور سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کی، اس موقع پر سنیٹر فدا محمد خان، سنیٹر ستارہ ایاز، سنیٹر خانزادہ خان، انڈسٹری مالکان عزیز خان، سمن جان خان، افتخار خان، اکبر خان، شعیب خان، سلیم خان اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر صدر قیصر خان اور عبدالرحیم نے فاٹا اور ملاکنڈ دویژن کے عوام کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے جو بد ترین ادوار دیکھے ہیں، شاید پوری دُنیا میں کسی نے دیکھے ہوں۔ اس موقع پر وزیر قانون علی ظفر نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے ملکی بقا کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں کی بدولت ان سے مراعات چھینے نہیں بلکہ دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لیے ڈومیسٹک صارفین کو 5 سال کا ریلیف دیا گیا ہے، کمرشل صارفین کو بھی دی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔