Swat

’’پاٹا‘‘ کے خاتمے کے خلاف سوات میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال 

(باخبر سوات ڈاٹ کام)31ویں آئینی ترمیم میں ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت’’پاٹا‘‘ کے خاتمے کے خلاف سوات میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔ ہڑتال کی وجہ سے مینگورہ شہر اور تمام تحصیلوں کے چھوٹے بڑے بازار مکمل بند رہے ۔ سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے اس موقع پر کہا کہ پہلے مرحلہ میں ڈویژن بھر میں مکمل اور کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی اور اگر اس کے باوجود ملاکنڈ ڈویژن کی ’’پاٹا‘‘ کی حیثیت کو بحال نہ کیا گیا، تو دوسرے مرحلے میں ہر ضلع کی سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ تیسرے مرحلے میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔