سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے حلقہ پی کے 6میں تحصیل کبل کے 70خاندانوں نے اے این پی میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے اے این پی کے امیدوار شیرشاہ خان کی بھر پور حمایت کا اعلان کردیا ۔اے این پی کے ضلعی کونسلر شاہ سید کی رہائش گاہ پر منعقدہ شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار اورسابق ایم پی اے شیرشاہ خان نے کہا کہ سوات یونیورسٹی ،سوات ایکسپریس وے ،دارالقضاسوات سمیت رابطہ سڑکیں عوامی نیشنل پارٹی کی کارکردگی ہیں ۔اے این پی اثاثے بنانے پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ ہم باچاخان کے پیروکار ہیں اورپختون قوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
Swat
