Swat

سوات کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رکھا گیا ہے،شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پی پی پی حلقہ این اے ۳ کے امیدوار شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب نے کہا ہے کہ سوات کے لاکھوں عوام کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رکھا گیا ہے ۔سیاست کاروبار میں تبدیل ہوچکی ہے۔ الیکشن کے دنوں میں عوام کی قدر بڑھ جاتی ہے مگر جب یہ لوگ اقتدار تک پہنچتے ہیں تو عوام کو ذلیل کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ معمولی کام کیلئے پھر ان سیاسی وڈیروں اورٹھیکیداروں کے گھروں کے طواف کرنے پڑتے ہیں۔دوردراز علاقوں کے مکین بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔ کیا ان لوگوں کے کوئی حقوق نہیں ،سوات کے عوام کے ساتھ مزید بے انصافی بند کی جائے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بنجوٹ،شنگرئی،اغز،کوکارئی میں لوگوں سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔