سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) بلوگرام میں عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ پی کے 6کے نامزد امیدوار شیر شاہ خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے ماضی میں ان پرا یک مرتبہ اعتماد کرکے اسمبلی بھیج دیاتھا، جس میں انہوں نے عوام کے لئے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک پارٹی کے سابقہ ایم پی اے اب غریب عوام کے ساتھ بات کرنا اپنی توہین سمجھتاہے۔ جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کا ہرکارکن عوامی خدمتگار اور غریب عوام میں سے ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عوام ایک مرتبہ پھر ان پرا عتمام کرینگے اور انشاء اللہ علاقے کے لوگوں کی تمام تر محرومیوں کا اازالہ کرنا ان کا نصب العین ہے
Swat
