سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا 26واں اجلاس گذشتہ روز وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد جمال خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے دیگرممبران میں ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کے ایڈیشنل سیکریٹری ظریف المعانی، گورنمنٹ ڈگری کالج مٹہ کے پرنسپل پروفیسر رحمت علی اور فاطمہ جناح کالج خوازہ خیلہ کے پرنسپل حیدر علی کے علاوہ یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار زاہد اللہ، مس روحی ناز پرنسپل کالج آف ہوم سائنسز، اسسٹنٹ پروفیسرناصر شاہین، لیکچررعبدالمتین ،کنٹرولر امتحانات محمد ریاض اور ٹریژرمحمد خالد خان شامل تھے ۔اجلاس میں یونیورسٹی آف سوات سے متعلقہ کئی اہم امور کے بارے میں فیصلے کئے گئے
Swat