سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور این اے3سوات سے قومی اسمبلی کے امیدوار میاں شہباز شریف پیرکو دن تین بجے جلسہ سے خطاب کریں گے۔ منگلور گراؤنڈ میں جلسہ کے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔ ن لیگ سوات کی انتخابی مہم کے انچارج عبدالرحیم کے مطابق گراؤنڈ میں تیس ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔ اس سے پہلے شہباز شریف نے اتوار کو سوات میں جلسہ سے خطاب کرنا تھا لیکن اتوار کو یوم سوگ کی وجہ سے جلسہ ملتوی کردیا گیا۔
