Swat

بیوہ خاتون کا زخمی بیٹاپریس کانفرنس کے دوران چل بسا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  اپنے شوہر کے قاتلوں اور زیر علاج بیٹے کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پریس کانفرنس کرنے والی خاتون کا زخمی بیٹاپریس کانفرنس کے دوران چل بسا ۔بیوہ خاتون بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہی تھی کہ اس دوران پشاور کے ہسپتال میں زیر علاج ان کا زخمی جواں سال بیٹا بھی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔ پریس کانفرنس کے بعد جب وہ بچوں کے ہمراہ گھر پہنچی تو وہاں ان کو جواں بیٹے کی جاں بحق ہونے کی خبر ملی جس کے بعد خاتون بے ہوش ہوگئی اور ان کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں