سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ میں چیلنج دیتا ہوں کہ25 جولائی کے بعد ملک میں ن لیگ کی حکومت اور شہباز شریف پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ منگلور میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آج پشاور میں تھا اور مجھے دھمکی دی گئی کہ میں سوات کے جلسہ میں شرکت نہ کروں، ورنہ لاشیں گریں گی لیکن میں دھمکیوں کے باوجود اپنے لوگوں کے پاس ان کے جلسہ میں پہنچ گیا۔ میرا جینا اور مرنا عوام کے ساتھ ہے اور مرتے دم تک عوام کے ساتھ رہوں گا۔ پی ٹی آئی والے گالیوں کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائیں کہ انہوں نے پچھلے پانچ سال حکومت میں خیبر پختون خواہ کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے سوا کیا کیا۔ نواز شریف اور مریم نواز قانون کی بالادستی کے لئے جیل گئے اور صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد اس صوبے میں حکومت بنا کر اس صوبے کو پنجاب کی طرح ماڈل صوبہ بنائیں گے اور صوبے کے تمام اضلاع کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے ۔
