Swat

ن لیگ ورکرز کنونشن ، کارکنان آپس میں لڑ پڑیں

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کے بعد ن لیگ کے کارکنان آپس میں لڑپڑیں اور ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا ،ریکارڈنگ کرنے پر صحافیوں سے بھی الجھ پڑیں ،نجی ٹی وی کا کیمرہ بھی توڑدیا،ورکرز کنونشن سے خطاب کے بعد جوں ہی شہبازشریف ہال سے نکلے تو سٹیج پر کرسی ملنے نہ ملنے پر کارکن دوگروپوں میں تقسیم ہوکر آپس میں لڑپڑیں کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی جبکہ گالم گلوچ بھی کرتے رہے ،ریکارڈ کرنے پر صحافیوں سے بھی الجھ پڑیں اور نجی ٹی وی کا کیمرہ بھی توڑدیا ،پارٹی قائدین اور پولیس نے بیچ میں آکر بیچ بچاؤ کرادیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں