Swat

سوات کو ملک کا سب بڑا ٹورسٹ ریزورٹ بنایا جائے گا ، شہباز شریف

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ باپ کے سامنے بیٹی اور بیٹی کے سامنے باپ کو گرفتار کیا گیا،پی ٹی آئی نے پانچ سال میں منفی 8 میگاواٹ بجلی پیدا کی جبکہ ن لیگ کی حکومت نے نوازشریف کی قیادت میں 11ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے ،پشاور کی بی آر ٹی کاٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیاگیا جو پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کا بڑا ثبوت ہے،مخالفین سے کہتا ہوں پہلے پختون ہوں بعد میں پنجابی ہوں،پاکستان خیبرپختونخوا کا نام ہے، کیاعمران خان یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ کوئٹہ کو پشاور کی طرح بنائیں گے؟میں کہتاہوں کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیاتو کوئٹہ ،کراچی اور خیبرپختونخوا کو لاہور کی طرح بنائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ بائی پاس پرن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے سوات کے لئے اپنے انتخابی منشور کا بھی اعلان کیا اورکہاکہ کامیابی ملی تو سوات میں میڈیکل اور ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائیں گے اور سوات کو ملک کا سب بڑا ٹورسٹ ریزورٹ بنایا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 2013کے انتخابات میں کامیاب ہوکر تبدیلی کے وعدے کئے مگر پانچ سال گزرنے کے باوجود بھی وہ کوئی کام نہیں کرسکا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں 72میگاواٹ بجلی پیدا کی جس کا اعتراف خود عمران خان کرچکے ہیں جبکہ 80میگاواٹ بجلی کا پلانٹ خراب ہوکر پانچ سال میں بھی بحال نہ کرسکی جس کا مطلب ہے بہتان خان نے منفی 8میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے ،انہوں نے کہاکہ وہ سوات کی محبت سے یہاں سے الیکشن لڑرہے ہیں اور ایک جذبے کے تحت وہ اب سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25جولائی کو فجر کی نماز پڑھ کر اللہ کا نام لیکر پولنگ اسٹیشن جائے اور شیر پر مہرلگادیں انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ملک کی خاطر اپنی بیمار بیوی کو چھوڑ کر اپنی صاحبزادی کو لیکر جیل کے سلاخوں کے پیچھے چلا گیا ہے انہوں نے یہ سب کچھ صرف عوام کی خاطر کیا ہے اور انشاء اللہ اس میں جیت بھی نوازشریف اور حق کی ہوگی ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔