Swat

خاتون کی موت ثابت ہونے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے رشہ گٹہ میں خاتون کی موت زہر سے ثابت ہونے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شوہر نے خودکشی قراردے د یا۔ پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او کوکارئی روشن علی کے مطابق نواحی علاقہ رشہ گٹہ میں چند روز قبل ایک خاتون پراسرار طور پر فوت ہوگئی تھی۔ متوفیہ کے بھائی نے شوہر پرزہردے کر قتل کا الزام لگایا، جس پر پولیس نے انکوائری شروع کرکے پوسٹ مارٹم کرائی، تو خاتون کی موت زہر سے واقع ہوتی پائی گئی۔متوفیہ کے بھائی کی دعویداری پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا مؤقف ہے کہ اس کی بیوی نے خودکشی کرلی ہے، تاہم پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔