Swat

پی پی پی کے مرکزی، صوبائی اور ڈویژل رہنماؤں کا تنظیموں کو ختم کرنے کا مطالبہ

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی، صوبائی اور ڈویژنل رہنماؤں نے پارٹی کے صوبائی صدر کو ہٹانے اور صوبہ بھر کی تنظیموں کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ملاکنڈسے بلاول بھٹو کو الیکشن کے لیے کھڑاکرنے کے سلسلے میں ہمارے ساتھ کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی او نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان، سابق ایم پی اے غنی محمد، پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری روح الامین لالا، شمشیرعلی خان ایڈووکیٹ، سابق صوبائی وزیر دوست محمدخان، خورشید خان، قاسم قصاب، علی محمد، سلیم خان، ممتاز خان اوردیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چندافراد کی وجہ سے پیپلز پارٹی تباہی کی طرف جارہی ہے۔ قربانیاں دینے والوں کی پارٹی بربادکرنے میں کس کا ہاتھ ہے، سب جانتے ہیں ۔پارٹی کے حوالے سے باتیں تو بہت ہورہی ہیں، مگر عمل درآمد نہیں ہورہاہے جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمین بلاؤل بھٹوکو ملاکنڈسے الیکشن کے لیے کھڑا کرنے کے حوالے سے ہمارے ساتھ کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی اور نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا۔ جن لوگوں نے انہیں یہاں سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا، وہ ٹھیک نہیں تھا جس کا ذمہ دارپارٹی کا صوبائی صدر ہمایون خان اور دیگر افراد ہیں۔ ان سے اس سلسلے میں بازپرس کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ کابینہ شرمندگی سے بچنے کے لیے ہٹانے سے قبل خوداستعفیٰ دے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی جن حالات کا شکار ہے، اس میں چندافراد کا ہاتھ ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم میں خردبر ہوئی۔ اہم اورنظریاتی افراد کو نظر اندازکیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں