Swat

تعلیم میں تحقیق کی بدولت انسانی زندگی میں آسانی آئی،پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ہزارہ یونی ورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس خان نے کہا ہے کہ تعلیم میں تحقیق کی بدولت انسانی زندگی میں آسانی آئی اور مشکلات میں کمی ہوئی ۔یونیورسٹی کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے میں جدوجہد رنگ لائی۔ مزید نئے شعبوں کے قیام اور ڈیپارٹمنٹس کی عمارت بننے سے تعلیم کے مواقع اور بڑھ جائیں گے۔ قابل ذہین طلبہ وطالبات کو ہائر ایجوکیشن سے جدید پی ایم لیپ ٹاپ میں 1476 ملے۔ جس میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کے طلبہ کو 833 ،ماسٹر اور بی ایس کے طلبہ کو 519، پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کو 47 جبکہ باقی طلبہ کو مزید 700لیپ ٹاپ دےئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس خان نے ہزارہ یونیورسٹی میں سوات سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سکالرزپی ایچ ڈی اور ماسٹرز کرنے والے طلبہ میں ایچ ای سی کی جانب سے پی ایم لیپ ٹاپس کی تقسیم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔