سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ایکسپریس نیو زکے اینکر اور معروف صحافی عمران خان کے گھر پر حملے کے خلاف سوات کی صحافی اور تاجر برادی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس میں صحافیوں کے علاوہ سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبد الرحیم ، پختونخواہ میپ کے رہنما خالد محمود اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی شیرین زادہ ،سید شہاب الدین ،سوا ت ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ،خالد محمود،عیسی خان خیل اور دیگر نے کہا کہ عمران خان پر حملہ صحافی برادری پر حملہ ہے اور ہم اُن پر ہونے والے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
