Swat

تحصیل کبل کونسل کا بجٹ پیش کر دیا گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تحصیل کونسل کبل نے ما لی سال 2018-19ء کے لئے 21 کروڑ 39 لا کھ 77 ہزار 34 روپے کا بجٹ پیش کردیا۔ سا لا نہ آمدن 12 کروڑ 71 لا کھ 63 ہزار روپے ظا ہر کئے گئے۔ سا لا نہ اخراجات 21 کروڑ 39 لا کھ 77 ہزار 34 روپے ہیں۔ تحصیل کونسل کبل کا بجٹ اجلا س زیر صدارت کنونےئر حنیف خان منعقدہوا ، جس میں ممبران اور سرکاری محکموں کے آفیسرز نے شرکت کی۔ تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی نے اس موقع پر 21 کروڑ 39 لا کھ 77 ہزار 34 روپے کا بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے بجٹ تقریرمیں کہاکہ غیرمنقولہ جائیداد 2کروڑ 43 لا کھ 70 ہزار روپے، بس سٹینڈ/ سٹینڈ فیس 30 لا کھ روپے، میلہ مویشیاں 1 لا کھ روپے، منظوری نقشہ جا ت فیس 39 لا کھ روپے،لائسنس فیس برائے اشیا ئے خور و نوش 5 لا کھ 48 ہزار روپے، اشتہاری بورڈ فیس 3 لا کھ 76 ہزار روپے، متفرق ٹاؤر جرمانے وغیرہ 2 لا کھ 50 ہزا ر روپے، بینک کھا توں پر منا فع سے حا صل ہونے والی رقم 4 لا کھ روپے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترقیا تی اخراجات کی مر مت ٹی ایم اے آفس کبل اور کانجو با زار فٹ پا تھ وغیرہ 25 لاکھ روپے، سا لا نہ مر مت 25 لا کھ روپے، PFC 30% شےئر (ADP)9کروڑ تین لا کھ 92 ہزار روپے PFC تیس فیصد کے تحت جاری ترقیا تی منصوبہ جا ت کے لئے 6 کروڑ 37 لا کھ 90 ہزار 734 روپے رکھے گئے ہیں ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔