Swat

فیڈریشن کا نام بدنام کرنے کی ہرکوشش کوناکام بنائیں گے، شیرین زادہ بدر

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) آل پاکستان بدرمنیر فیڈریشن کے بانی وچیئرمین شیرین زادہ بدر نے کہاہے کہ فیڈریشن کا نام بدنام کرنے کی ہرکوشش کوناکام بنائیں گے۔ محکمہ ثقافت سے کسی کو رقم نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض لوگ فیڈریشن کا نام استعمال کرکے بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ محکمۂ ثقافت سے فیڈریشن کے نام پر رقم بھی نکالی جاچکی ہے، جو ایک قابل مذمت امرہے۔ انہوں نے کہاکہ نشتر ہال میں دومرتبہ مرحوم بدرمنیر کی برسی منائی گئی جس کے لیے محکمہ ثقافت سے رقم وصول کی گئی جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن کے عہدیداروممبران فیڈریشن کو بدنامی سے بچانے کیلئے ایک ہوجائیں اورجو لوگ فیڈریشن کا نام ذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں، ان کا راستہ روکیں۔

تبصرہ کریں