سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ اسوگے میں 13 سالہ لڑکے کی پر اَسرار ہلاکت، لڑکے کی پھندا لگی چھت سے لٹکتی لاش طویلے سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمان ولد اکبر علی کا والد اور والدہ کام کرنے کے لئے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق گھر میں ان کا ایک بھائی اور بہن موجود تھے کہ اس دوران بہن نے پڑوسیوں کو اطلاع دی کہ عبدالرحمان طویلہ میں چھت سے پھندا لگا کر لٹک رہا ہے، اطلاع ملتے ہی پڑوسیوں نے جاکر ان کو چھت سے اتار دیا، لیکن وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمان کا بھائی ابھی تک گھر سے لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Swat
