سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے مختلف علاقوں میں ایک ہی روز میں تین دوشیزاؤں نے خود کشی کرلی۔ کالام کے علاقہ گبرال میں 18 سالہ مسماۃ (ز) دختر مسکین نے نامعلوم وجوہات کی بناپر گھر کے ایک کمرے میں گلے میں پھندا ڈالا اور چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں ماموں کے گھر رہائش پذیر 17 سالہ مسماۃ (س) دُختر رزاق سکنہ چارباغ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی دوا پی کر خود کشی کرلی۔ تحصیل کبل ہی کے علاقہ قلاگے میں 15سالہ مسماۃ (ح) دختر سلطان نے بھی زہریلی دوا پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ پولیس نے تینوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
